پنجاب فٹ سال چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

جمعرات 18 جولائی 2019 13:25

پنجاب فٹ سال چیمپئن شپ کل شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) پنجاب فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب فٹ سال چیمپئن شپ کل سرگودھا میں شروع ہوگی۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان سمیع نے بتایا کہ پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پنجاب بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 21 جولائی تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔