مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری مذمت

جمعرات 18 جولائی 2019 16:42

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب کے ادارہ کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری بلاجواز ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔