حکومت ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی، اپ گریڈیشن اور لوگوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، ایم ایل ون منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا جس سے ریل گاڑیوں کی رفتار اور معیار میں بہتری آئے گی

وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کے دوران گفتگو

جمعرات 18 جولائی 2019 16:42

حکومت ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی، اپ گریڈیشن اور لوگوں کو معیاری سفری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی، اپ گریڈیشن اور لوگوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، ایم ایل ون منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا جس سے ریل گاڑیوں کی رفتار اور معیار میں بہتری آئے گی۔

یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے جمعرات کو یہاں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن، سیکرٹری ریلویز اور دونوں وزارتوں کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ایم ایل ون نہایت اہم منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی نے بعض شرائط کے ساتھ منظور کیا تھا۔ ملاقات میں منصوبے کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس میں لوگوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی، ریلوے انجنوں کی اپ گریڈیشن اور نئی ٹرینوں کا آغاز شامل ہے۔ اجلاس کے دوران ریلویز سے متعلق مختلف منصوبوں پر بھی بات ہوئی۔

متعلقہ عنوان :