لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر برطانیہ کے 12 روزہ دورے پر روانہ

دورے کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے،فہیم الرحمن سہگل

جمعرات 18 جولائی 2019 17:22

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر برطانیہ کے 12 روزہ دورے ..
لاہور۔18 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر فہیم الرحمٰن سہگل برطانیہ کے 12 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ اس دوران وہ لندن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بڑے انڈسٹریل پلانٹس کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ فہیم الرحمن سہگل مختلف تجارتی ایسوسی ایشنز کے دفاتر میں مقامی تاجروں سے ملاقات اور دوطرفہ تجارتی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کریںگے۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل لاہور چیمبر کے نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ برطانیہ کے دورے کا مقصد صرف تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں کی تلاش ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی ساکھ بہتر کرنا اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کے تاجروں کے ذریعے بین الاقوامی برادری کو پیغام دیا جائے گاکہ پاکستان ایک پرامن ملک اور تجارت و سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ ہے۔

متعلقہ عنوان :