معاشی ترقی اور صنعتی بحالی کے لیے آسان شرائط پر قرضے دینا ہوں گے ،صدر آر سی سی آئی

جمعرات 18 جولائی 2019 17:44

معاشی ترقی اور صنعتی بحالی کے لیے آسان شرائط پر قرضے دینا ہوں گے ،صدر ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے کہاہے کہ شرح سود میں اضافے سے کاروباری لاگت میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی چیمبر کے صدرملک شاہد سلیم نے کہا کہ شرح سود کو 12.25 فیصد سے بڑھا کر 13.25 فی صد کر دیا گیا ہے اس اضافے سے ایس ایم ای کا شعبہ متاثر ہو گا، برآمدات مزید گراوٹ کا شکار ہوں گی، موجود ہ حالات میں کاروباری برادری کو سستے قرضوں کی ضرورت ہے، شرح سود میں اضافے سے معاشی معاملات خراب ہو ںگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری اقدامات کرے۔شاہد سلیم نے کہا کہ معاشی ترقی اور صنعتی بحالی کے لیے آسان شرائط پر قرضے دینا ہوں گے، حکومت معیشت سے متعلقہ بینکنگ پالیسی پر نظر ثانی کرے۔

متعلقہ عنوان :