سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے شہید شاہنواز بھٹو کی 34 ویں برسی منائی گئی

جمعرات 18 جولائی 2019 19:11

سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے شہید شاہنواز بھٹو ..
لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے شہید شاہنواز بھٹو کی 34 ویں برسی نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی، پاکستان پیپلز پارٹی اور شہید بھٹو گروپ کی جانب سے جمعرات کے روز الگ الگ تقریبات منعقد کی گئیں، شہید شاہنواز بھٹو کی برسی کی تقریب پیپلز پارٹی کی جانب سے نودیرو بھٹو ہائوس اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے المرتضی ہائوس میں منعقد کی گئی، جس میں دونوں جماعتوں کے مقامی رہنماؤں عبدالفتاح بھٹو، میئر لاڑکانہ خیر محمد شیخ، چیئرمین ضلع کونسل لاڑکانہ خان محمد سانگھرو، نورالدین ابڑو، سلیم سومرو، توقیر فاطمہ بھٹو و دیگر نے الگ الگ تقریبات میں شرکت کی۔