خودکشی اور ذہنی بیماری کے خاتمے کیلئے فری ہیلپ لائن متعارف کروانے کی ضرورت ہے‘صنم سعید

جمعرات 18 جولائی 2019 20:40

خودکشی اور ذہنی بیماری کے خاتمے کیلئے فری ہیلپ لائن متعارف کروانے کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء)پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے خودکشی کے خاتمے کیلئے فری ہیلپ لائن متعارف کرانے کی اپیل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

صنم سعید نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں خودکشی اور ذہنی بیماری کے خاتمے کیلئے ایک فری ہیلپ لائن متعارف کروانے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے افراد کی جان بچانے کیساتھ ساتھ ان کی مدد بھی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی بیماری کیخلاف کسی سے مدد لینا شرم کی بات نہیں ہے۔