فلم ’’سپرسٹار‘‘ کے ٹریلر نے بھارت میں بھی دھوم مچا دی

بالی وڈ شخصیات تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں

جمعہ 19 جولائی 2019 11:47

فلم ’’سپرسٹار‘‘ کے ٹریلر نے بھارت میں بھی دھوم مچا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستانی فلم ’’سپرسٹار‘‘ کے ٹریلر نے بھارت میں بھی دھوم مچا دی،بالی وڈ شخصیات تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے فلم ’’سپرسٹار‘‘ کے ٹریلر کا ایک کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس پر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان، ماروہ حسین اور عدنان ملک کے بعد بالی وڈ شخصیات بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں، بالی وڈ پروڈیوسر ریحا کپور نے ماہرہ خان کو کہا ’’آپ بہت خوبصورت ہیں‘‘منہش ملہوترا نے ’’دل‘‘ بھیج دیا، اسی طرح ہرشدیپ کور نے بھی کہا’’ماہرہ آپ بہت خوبصورت ہیں‘‘۔

فلم کی کاسٹ میں بلال اشرف، ماہرہ خان، ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، اسماء عباس، سیف حسن، علیزے شاہ، علی کاظمی اور وقار شامل ہیں۔ فلم میں مختصر کردار کبریٰ خان، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ ، مانی، سائرہ شہروز، فہیم برنی اور عدنان شاہ ٹیپو ادا کریں گے۔ فلم کے ہدایت کار محمد احتشام الدین ہیں۔ فلم عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :