ماہرین زراعت کی کماد کے کاشت کاروں کو دیمک کے حملہ سے بچائوکیلئے فوری طبعی انسداد کی ہدایت

جمعہ 19 جولائی 2019 13:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ماہرین زراعت نے کماد کے کاشت کاروں کو دیمک کے حملہ سے بچانے کیلئے اس کے فوری طبعی انسداد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کماد کاشت کرنے کے فوراً بعد سے اس پر دیمک کے حملے کا خدشہ بڑھنا شروع ہو جاتاہے جبکہ دیمک کاکیڑا بیج کی آنکھ اور کوریوں کو اند ر سے کھا کر کھوکھلا کردیتاہے جس میں مٹی بھر جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فصل کے اگائو کے بعد بھی پودوں کی جڑوں اور زیر زمین حصوں کو کھا کر دیمک نقصان پہنچاتی رہتی ہے نیز ریتلی ، خشک اور نئی آباد زمینوں میں دیمک کے حملے کا زیادہ خدشہ ہوتاہے ۔انہوںنے بتایاکہ کاشت کار دیمک کے طبعی انسداد کیلئے گوبر کی گلی سڑی کھاد ہی استعمال کریں کیونکہ کچی کھاد کے استعمال سے دیمک کے حملے کا خدشہ بڑھ جاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ کماد کے سمے کھوری اتار کر کاشت کئے جائیں ورنہ اس پر دیمک کے حملے کا احتمال بڑھ جائے گا۔ انہوںنے مزید کہاکہ کماد کے کھیت کو زیادہ دیرتک خشک نہ چھوڑا جائے اور بروقت آبپاشی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :