فلسطینی پناہ گزین غیرقانونی نہیں،لبنان کے مہمان ہیں،چیئرمین کمیٹی

لبنان میںموجود فلسطینی پناہ گزین قوانین کی پابندی کرتے ہیں،حسن منیمنہ کابیان

جمعہ 19 جولائی 2019 14:38

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) فلسطین اور لبنان کے درمیان مذاکرات کے لیے قائم کردہ مشترکہ کمیٹی کے چیئرمین اور سابق فلسطینی وزیر حسن منیمنہ نے لبنانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اعلان کردہ فیصلوںکو واپس لے۔ فلسطینی پناہ گزین لبنان میں غیرقانونی تارکین وطن نہیں بلکہ لبنان کے مہمان ہیں جنہیں لبنان کی حکومت نے اقوام متحدہ کے قانون کے مطابق قبول کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں سابق فلسطینی وزیر کا کہنا تھا کہ لبنان میںموجود فلسطینی پناہ گزین قوانین کی پابندی کرتے ہیں۔ لبنانی حکومت کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کو بے روزگار کرکے ان کے منہ سے نوالہ چھین لے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ حال ہی میں لبنانی وزیر برائے محنت نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں موجود تمام غیرقانونی لیبر کونکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ان کے اس بیان کے بعد لبنان میں فلسطین میں پناہ گزینوں کی طرف سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔سابق فلسطینی وزیر نے لبنانی وزیر لیبر پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی حیثیت کا اداراک کریں۔ فلسطینیوں کو زبردستی ان کے ملک سے نکالا گیا۔ لبنان میں موجود فلسطینی قوم کا حصہ ہیں۔ فلسطینی پناہ گزین اپنے وطن واپسی کی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے معاشی حقوق سے محروم نہیں رکھاجا سکتا۔