متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید اگلے ہفتے سرکاری دورے پر چین جائیں گے

جمعہ 19 جولائی 2019 15:45

ابو ظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) متحدہ عرب امارات کی افواج کے سپریم کمانڈر ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید آئندہ ہفتے سرکاری دورے پرچین جائیں گے۔ اس بات کا اعلان ولی عہد نے ٹویٹر کے ذریعے ایک بیان میں کیا۔ شہزادہ شیخ محمد بن زید دورے کے دوران چین کے صدر شی جی پنگ سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور بیرونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دورہ چین میں اعلی سطح کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے مجوزہ دورے کا فیصلہ تین ماہ قبل ان کے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈز اجلاس میں طے پایا تھا جس میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیح محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر اور حکمران جماعت کے دیگر اہم عہدیداروں نے شرکت کی تھی۔ دورے کے دوران شیح محمد بن راشد نے دبئی میں 60 لاکھ مربع فٹ جگہ پر تجارتی مارکیٹ بنانے کا اعلان کیا تھا ۔ایک ارب ڈالر کے اس پروجیکٹ میں بڑے پیمانے پر عمارتیں تعمیر کی جائیں گئی جس میں گودام،کولڈ سٹورج، پیکنگ، درآمدی اشیاء تازہ مچھلیاں کے لیے جگہ بنائی جائے گی۔