ترکی کے خلاف تعزیرات عائد نہیں کی جا رہی ہیں،امریکی صدر کی وضاحت

جمعہ 19 جولائی 2019 16:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس سے فضائی دفاعی نظاموں کی خریداری کے معاملے پر امریکہ اس وقت ترکی کے خلاف تعزیرات لاگو کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے یہ بات گزشتہ روز کہی جس سے ایک ہی روز قبل وائٹ ہاؤس نے بتایا تھا کہ روس سے ایس 400 خریدنے کے بعد اب ایف 35 پروگرام میں ترکی کی موجودگی ناممکن ہو چکی ہے۔امریکی صدر کے بیان کے مطابق روس سے فضائی دفاعی نظاموں کی خریداری کے معاملے پر امریکہ اس وقت ترکی کے خلاف تعزیرات لاگو کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہے۔