پالیسی سازی میں تھنک ٹینک کا اہم کردار ہوتا ہے، گورنرسندھ

رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے TASAM اور CPLC کے مابین ایم او یو پر دستخط کیا جاچکا ہے،چیئرمین تاسام

جمعہ 19 جولائی 2019 19:26

پالیسی سازی میں تھنک ٹینک کا اہم کردار ہوتا ہے، گورنرسندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین TASAM - Suleyman Sensoyنے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ترکی کے قونصل جنرل Tolga Ucak اور ریٹائرڈ سفیر اور اٹارنی ایٹ لائDr. Aydin Nurhanبھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک ترکی اقتصادی تعاون میں اضافہ کی ضرورت ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی دستیابی ،کراچی کی معاشی اہمیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ترک دو طرفہ برادرانہ تعلقات مشترکہ مفادات ، خلوص اور باہمی احترام کی بنیاد پر وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوتے جار ہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی سازی میں تھنک ٹینک کا اہم کردار ہوتا ہے، مختلف ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے تھنک ٹینک بھی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین TASAM - Suleyman Sensoyنے کہا کہ پاکستان ہمارا قابل اعتماد دوست ہے، ترکی مستحکم و مضبوط او ر ترقی یافتہ پاکستان دیکھنے کا خواہش مند ہے اس ضمن میں ترکی کا پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، جبکہ رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے TASAM اور CPLC کے مابین ایم او یو پر دستخط کیا جاچکا ہے۔