جہلم،شاندار چوک میں چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے غیر قانونی اسٹینڈ قائم کر لیا

جمعہ 19 جولائی 2019 20:08

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) ضلعی انتظامیہ اورٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی ، شاندار چوک میں بااثر چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے اسٹینڈ قائم کر لیا ،چھوٹی گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کی مشکلات میں اضافہ۔ لڑائی جھگڑے روزانہ کا معمو ل بن گئے ، شہریوںکا ڈی پی او جہلم ، ڈی ایس پی ٹریفک سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کیمطابق جہلم شاندار چوک سمیت شہر کے چوک چوراہوں میں بااثر چنگ جی رکشہ ڈرائیوروں نے رکشہ اسٹینڈ قائم کر لئے ہیں۔

جس کے باعث پیدل چلنے والے افراد سمیت چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں ۔ بااثر افراد کی پشت پناہی سے چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے شہر کی اہم سڑکوں چوک چوراہوں کو رکشہ اسٹینڈ میں تبدیل کر رکھا ہے ، رکشے کھڑے ہونے سے ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے ، کوئی شہری رکشہ ڈرائیوروں کو سڑک کھولنے کی بابت کہے تو رکشہ ڈرائیور اکٹھے ہو کر موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کے ساتھ گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑا کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے ڈی پی او جہلم ،ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیاہے کہ صبح 9 بجے تک ٹریفک پولیس کا عملہ کہیں نظر آتا ،ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ڈیوٹیوں پر معمور کیا جائے تاکہ اندرون شہر کے چوک چوراہوں میں ٹریفک جام کا مسئلہ ختم ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :