امریکہ نے 4 عراقی شہریوں پر پابندی عائد کر دی

جمعہ 19 جولائی 2019 20:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے عراق کے چار شہریوں پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدعنوانی کے معاملے پر چار عراقی شہریوں پر پابندی عائد کی جا رہی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے پیش نظر ان شہریوں کی تمام املاک ضبط کر لی گئی ہیں اور امریکہ کے شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی طرح کے لین دین کی ممانعت ہے ۔ ۔