ٹی وی ڈراموں میں امیروں کے رہن سہن کیساتھ غریب کے مسائل کو بھی اجاگر کرنا چاہیے حنا دلپذیر

جمعہ 19 جولائی 2019 21:28

ٹی وی ڈراموں میں امیروں کے رہن سہن کیساتھ غریب کے مسائل کو بھی اجاگر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) سینئر اداکارہ حنا دلپزیر نے کہا ہے کہ ٹی وی پر ہر طبقے کی نمائندگی ہونی چاہیے اور ڈراموں میں صرف امیر خاندانوں کے رہن سہن کو موضوع بنانے کی بجائے غریب کے مسائل کو بھی اجاگر کرنا چاہیے ، ماضی کے ڈرامے دیکھے جائیں تو اس میں توازن ہوتا تھا لیکن آج ہم ایک ڈگر پر چل پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں حنا دلپذیر نے کہا کہ ہمارے معاشرے خصوصاغریب خاندانوںکے بڑے مسائل ہیں جنہیں ٹی وی ڈراموں میں اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔ہمسایہ ملک کے ڈرامے میں صرف گلیمر دکھایا جاتا ہے ہمیں اس کی پیروی نہیں کرنی بلکہ اپنی ثقافت اور معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے اور یہی ہماری کامیابی ہو گی

متعلقہ عنوان :