کوئٹہ، 28جولا ئی کوئٹہ ملین مارچ سنگ مل ثابت ھوگا،مولانا محمد حنیف

جمعہ 19 جولائی 2019 22:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مولانا محمد حنیف نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28جولا ئی کوئٹہ ملین مارچ سنگ مل ثابت ھوگا،مولانا فضل الرحمن اکابرین اور اسلاف کے حقیقی جانشین اورجدوجھدآزادی کیھیروہیں، 28جولائی کوتحفظ ناموس رسالت ملین مارچ سلیکٹڈحکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگابلوچستان کے عوام ملین مارچ میں بھرپورشرکت کرکے سلیکٹڈحکمرانوں کومستردکردیں انھوں نے کہا کہ ملین مارچ میں لاکھوں افرادکی شرکت کویقینی بنانے کے لئے عوام کے دروازوں پردستک دیں اورموجودہ حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں اورمہنگائی کے خلاف انہیں قائدجمعیت کی تحریک میں شامل کریں جمعیت علماء اسلام نے سلیکٹڈحکمرانوں سے قوم کونجات دلانے کافیصلہ کیاہے کوئٹہ کاملین مارچ آخری ہوگااوراس کے بعداسلام آبادکارخ کریں گے۔

(جاری ہے)

تمام مذہبی جماعتیں متحد ہیں، جو آج کہہ رہے ہیں کہ دھرنا معیشت کیلئے نقصان دہ ہے وہ بتائیں 120 دن کا دھرنا کس کے فائدے میں تھاانھوں نے کہا کہ پشاور اور کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام کاتاریخ ساز ملین مارچز حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ھوگاملک میں بیرونی قوتوں کی ناپاک عزائم کیخلاف جمعیت علماء اسلام میدان میں مصروف عمل ہیں۔