Live Updates

بھارت بھی اب آنکھیں دکھانے لگا، افغانستان کرکٹ بورڈ کو اس کی اوقات یاد دلا دی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغان کرکٹرز کو بھارت کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کردی

muhammad ali محمد علی ہفتہ جولائی 00:17

بھارت بھی اب آنکھیں دکھانے لگا، افغانستان کرکٹ بورڈ کو اس کی اوقات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2019ء) بھارت بھی اب آنکھیں دکھانے لگا، افغانستان کرکٹ بورڈ کو اس کی اوقات یاد دلا دی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغان کرکٹرز کو بھارت کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے افغان کرکٹ بورڈ کو اب بھارت کے ہاتھوں منہ کی کھانا پڑی ہے۔

(جاری ہے)

خود کو پاکستان سے بہتر قرار دینے والے افغان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ افغان کرکٹرز کو بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لیے کی اجازت دے۔ بھارت نے پہلے سے ہی افغانستان کرکٹ ٹیم کو اپنی تمام ہوم سیریز بھارت کے میدانوں پر کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے، اسی لیے اب افغان کرکٹرز کو بھارت کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں شرکت کی اجازت بھی دی جائے۔ تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ کی اس درخواست کو قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ آج افغان کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کھیل کر بین الاقوامی سطح پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کبھی بھی پاکستان کا یہ احسان نہیں مانا گیا۔
ڈیجیٹل پاکستان کی بنیاد سے متعلق تازہ ترین معلومات