امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے نے عالمی شہرت یافتہ لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیںززلابنگ فرم دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستانی سفارتخانے کی مدد کریگی،معاہدے پر دستخط

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:34

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے نے عالمی شہرت یافتہ لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں ۔ لابنگ فرم دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستانی سفارتخانے کی مدد کرے گی ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کیمطابق امریکہ میں پاکستان کے سفارتخانے نے معروف لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ پاکستانی سفیر نے لابنگ فرم ہالینڈ اینڈ نائٹ سے معاہدے کیے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب مین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ لابنگ فرم پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستانی سفارتخانے کی مدد کرے گی ۔