پورے ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا ،قاسم خان سوری
جس نے بھی اس ملک کے غریب عوام کے پیسے کھائے ہیں وہ احتساب سے نہیں بچے گا،کوئٹہ کے عوام کو ٹینکرز مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
ہفتہ 20 جولائی 2019 22:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بحیثیت علاقے کا نمائندہ چینی سفیر سے تعاون کی درخواست کی جس کے نتیجے میں چینی سفیر کی کاوشوں اور مدد سے کوئٹہ شہر میں پانچ ٹیوب ویل کا کام مکمل ہوچکا ہے جس پر میں چینی سفیر کا شکر گزار ہوں ۔
ان شمسی ٹیوب ویلوں سے شہر کو پانی مہیا کیا جائے گا جو دن میں آٹھ گھنٹے مسلسل چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹیوب ویلوں سے عوام کو صاف پانی کا مسئلہ کافی حد تک کم ہوجائے گا۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ان ٹیوب ویلوں کو واسا کے مین پائپ لائن سے منسلک کئے ہیں ان ٹیوب ویلز سے روزانہ کی بنیاد پر نکالا جانے والا پانی تقریباً ساڑھے چار سو ٹینکر پانی بنتا ہے جو واسا پائپ لائن کے ذریعے عوام کو ملے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پورے ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا جس نے بھی اس ملک کے غریب عوام کے پیسے کھائے ہیں وہ احتساب سے نہیں بچے گا اور یہ عمل بلا تفریق جاری رہے گا چاہے اس میں ہماری اپنی پارٹی کے لوگ شامل ہو بھی اس نے حساب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے اس پر حکومت کی کوئی کنٹرول نہیں اس لئے کہ ہماری پارٹی کے کچھ ممبران کے خلاف بھی احتساب کا عمل جاری ہے اور وہ ممبران اخلاقاً وزارت چھوڑ کر نیب میں پیش ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے بلوچستان کی محرومی دور کرنے کے لئے موجودہ بجٹ میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے خطیر رکھ ہے اور یہ رقم عوام کی بہتری کے لئے خرچ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بھی ہمارا اتحادی ہے اس کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں اور مشترکہ طور پر وہ کام کرینگے جو صوبے عوام اور ملک کے لئے بہتر ہو اور ایسا کام نہیں کرینگے جس میں صوبے کا نقصان اور قومی دولت کا نقصان ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں کچھی کینال کیلئے بھی کافی رقم رکھی ہے۔ کچھی کینال منصوبے سے نصیر آباد اور ملحقہ علاقوں کی دس ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پالیا ہے اور حاجیوں کی سہولت کے لئے کوئٹہ سے فلائٹ سروس شروع کیا ہے۔ سابقہ حکومتوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا صرف اپنے جیبوں پر پیسے خرچ ہوئے وہ حکومتیں کچھ کرتی تو آج ہمارے لئے اتنے زیادہ مسائل کھڑے نہ ہوتے اور ملک 31 ہزار ارب ڈالر کا مقروض نہ ہوتا۔مزید قومی خبریں
-
لاہورہائیکورٹ، فواد چوہدری کے مقدمات میں دلائل پیش کرنے کی مہلت ،سماعت ملتوی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑ سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات
-
بچے کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصل جنرل سے ملاقات ، باہمی دلچسپی اورچینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال
-
لاہورمیں ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا
-
گندم کی غیر ضروری خریداری کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچا یا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.