برطانوی اور جرمن ایئر لائنز نے اچانک قاہرہ کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں

فیصلہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے باعث کیا گیا ،برطانوی وزارت خارجہ/جرمنی نے پروازیں بحال کریں

اتوار 21 جولائی 2019 14:55

برلن /لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) برٹس ایئر ویز نے اچانک مصری دارالحکومت قاہرہ کے لیے اپنی تمام پروازیں سات روز کے لیے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کوبرطانوی دفتر خارجہ نے ایک بیا ن میں کہاکہ یہ فیصلہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے باعث کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ایئر لائن لفتھانزا نے بھی سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے قاہرہ کے لیے پروازیں منسوخ کر دی تھیں تاہم لفتھانزا نے اتوار کے روز پروازیں معمول کے مطابق جاری رکھیں۔

سن 2015 میں شرم الشیخ میں ایک روسی کمرشل فلائٹ میں پرواز کے کچھ دیر بعد بم دھماکا ہوا تھا جس کی وجہ سے اس پر سوار تمام 224 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔