معروف پاکستانی گیٹ اپ ’’پی کے‘‘کی مویشی منڈی گولے پر آمد

’’پی کے‘‘ کو عام شہری کی تنخواہ 17 ہزار روپے میں قربانی کے جانور کی تلاش

اتوار 21 جولائی 2019 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) معروف پاکستانی گیٹ اپ ’’پی کے‘‘کی مویشی منڈی گولے پر آمد۔ سپرہائی وے مویشی منڈی ’’پی کے‘‘’’ پی کے‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔ شہریوں نے جہاں قربانی کے جانوروں کے ساتھ تصویریں بنائیں وہی ’’پی کے‘‘ کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر سیلفیاں بھی لیں ۔

(جاری ہے)

’’پی کے‘‘ مویشی منڈی کے گولے پر شہریوں میں گھل مل گیا۔

’’پی کے‘‘ نے پھر شروع کی سستے جانور کی تلاش اور مویشی منڈی کے گولے کا چپہ چپہ چھان مارا۔ رانگ نمبر ملتے ملتے آخر کے پہنچا رائٹ نمبر پر۔ ’’پی کے‘‘ کا کہنا ہے کہ یہ کیابھیا یہ جانور تو پچاس ہزار کا ہے اور پی کے قربانی کا جانور 17000 میں کیونکہ عام شہری کی تنخواہ تو بھیا سترہ ہزار ہے اس لیے ’’پی کے‘‘ کی تلاش ابھی جاری ہے۔