اپنی تہذیبی و معاشرتی روایات کے مطابق فلمیں بنانا ضروری ہیں،باﺅ اصغر

سینئرز کو چاہیے کہ وہ نئے آنے والوں اور اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 جولائی 2019 12:11

اپنی تہذیبی و معاشرتی روایات کے مطابق فلمیں بنانا ضروری ہیں،باﺅ اصغر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2019ء) اپنی تہذیبی و معاشرتی روایات کے مطابق فلمیں بنانا ضروری ہیںمعاشرتی اقدار کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے ہمیں پاکستانی فلموں میں مثبت سوچ اپنانا ہوگی۔ان خیالات کا اظہارپاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف پروڈیوسر،رائٹروباﺅپروڈکشن کے روح رواں باﺅاصغرعلی نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ اس بنا ءپر ہورہا ہے کہ ہم ہر شے میں کیڑے نکالنا شروع کردیتے ہیں ، ہر چیز میں ہمیں برائی نظر آتی ہے۔

گلوبل کلچر اب ہمارے ملک کا حصہ بنتا جارہا ہے، اپنی تہذیبی و معاشرتی روایات کو زندہ رکھنے میں اچھی تربیت اہم کردارادا کرسکتی ہے۔باﺅاصغرعلی نے کہا کہ اچھے موضوعات اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، سینئرز کو چاہیے کہ وہ نئے آنے والوں اور اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ بہتر سے بہتر کام ہوسکے،ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی وقت کی ضرورت ہے اور کوشش کی جانی چاہیے کہ ہم جدید سہولیات سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ہماری فلمیں بھی دنیا کی مارکیٹ میں جگہ بناسکیں۔

(جاری ہے)

باﺅاصغرعلی کا کہنا تھا کہ ہم سب کی خواہش تھی کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں اور نوجوانوں نے اپنی محنت اور لگن سے فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردارادا کرتے ہوئے ہم سب کی خواہش کو پورا کردیا جس پر ہمیں ان پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :