پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا متحدہ عرب امارات کے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ،

یو اے ای کے نیول فورسز کے کمانڈر اور وزارت دفاع کے حکام سے ملاقاتیں

پیر 22 جولائی 2019 14:40

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا متحدہ عرب امارات کے نیول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ کے دوران انکے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور یو اے ای کے نیول فورسز کے کمانڈر اور وزارت دفاع کے حکام سے ملاقاتیں کیں،کمانڈر یو اے ای نیول فورسز نے نیول چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کو ہیڈکوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،سربراہ پاک بحریہ نے یو اے ای بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔

بعد ازاں نیول چیف نے چیف آف سٹاف یو اے ای آرمڈ فورسز اور متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے انڈر سیکرٹری سے بھی ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دورے کے دوسرے مرحلے میں ایڈمرل ظفر محمود عباسی یو اے ای کی مختلف یونٹس کا دورہ بھی کریں گے۔یہ دورہ دونوں ملکوں میں بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔

متعلقہ عنوان :