Live Updates

امریکی تاریخ میں سب سے بڑا اجتماع وزیراعظم کی مقبولیت کا ثبوت ہے،فردوس عاشق اعوان

پیر 22 جولائی 2019 19:58

امریکی تاریخ میں سب سے بڑا اجتماع وزیراعظم کی مقبولیت کا ثبوت ہے،فردوس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکی تاریخ میں سب سے بڑا اجتماع وزیراعظم کی مقبولیت کا ثبوت ہے، عمران خان نے جدوجہد اور مضبوط عزم سے ہمیشہ مخالفین اور ناقدین کوغلط ثابت کیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا امریکا میں مقیم قابل فخر پاکستانیوں نے کپتان کا شاندار استقبال کر کے تاریخ رقم کر دی، وزیراعظم نے عوامی انداز سے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے سامنے نئے پاکستان کا وڑن رکھا، ریاست مدینہ کی طرز پر ایسی ریاست کے قیام کا تصور پیش کیا جہاں حکمران جواب دہ ہوں، عمران خان دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات