ایف پی سی سی آئی ایوارڈزکی تقریب غیر قانونی ہی: بزنسمین پینل

ڈی جی ٹی او نے ایوارڈز تقریبات کی منظوری ایگزیکٹو کمیٹی کی اجازت سے مشروط کر رکھی ہے،یو بی جی کی قیادت منفی ہتھکنڈوںسے اپنی ناقص کارکردگی نہیں چھپا سکتی،ترجمان

پیر 22 جولائی 2019 21:17

ایف پی سی سی آئی ایوارڈزکی تقریب غیر قانونی ہی: بزنسمین پینل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس مین پینل کے مرکزی ترجمان احمد جواد نے کہاہے کہ وفاقی چیمبر کی جانب سے 25 جولائی کو منعقد ہونے والی اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب غیر قانونی اور برسر اقتدار گروپ یو بی جی کی اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ڈی جی ٹی او نے پانچ جولائی ایک تحریری حکم کے زریعے ایف پی سی سی آئی کو حکم دے رکھا ہے کہ ایوارڈز کی تقریبات کے لئے ایک شفاف مکینزم بنایا جائے اورایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی سے منظوری کے بعد ہی ایسی تقریبات منعقد کی جائیں۔

ان تقریبات میں شرکت کی فیس، شمولیت کے طریقہ کار اور فنڈنگ سمیت تمام امور کو شفاف رکھا جائے۔احمد جواد کے مطابق یو بی جی اور ایف پی سی سی آئی کے ارباب اختیار نے ریگولیٹر کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ایگزیکٹو کمیٹی سے منظوری لئے بغیر ہی تقریب کا اعلان کر دیا جس میں شفافیت کے تمام تقاضے پامال کر دئیے گئے ہیں جس کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یو بی جی اپنی سیاسی ناکامیوںاور ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کی جلدی میں ایسی تقریبات کروا رہی ہے جس سے ایوان صدر جہاں یہ تقریب ہو گی کو بھی متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ یو بی جی نے جب سے ایف پی سی سی آئی پر قبضہ کیا ہے وفاقی چیمبر کی کارکردگی مسلسل گر رہی ہے اور اس ادارے نے کاروباری برادری کو بری طرح مایوس کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک بھر کی کاروباری برادری خوفزدہ اور پریشان ہے مگر ایف پی سی سی آئی نے اس سلسلہ میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :