Live Updates

مسلم لیگ (ن) نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

پیر 22 جولائی 2019 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی مسلسل گرفتاریوں اور ان کو ہراساں کرنے کی پر زور مذمت کرتا ہے، یہ ایوان سمجھتا ہے کہ ہر پاکستانی کو سیاست میں حصہ لینے کا بنیادی حق حاصل ہے اور وہ اس حق کے تحت کسی بھی جماعت کی سرگرمیاں میں شامل ہوسکتا ہے ، کسی بھی پاکستانی کو سیاسی سرگرمیاں حصہ لینے سے روکنا اس کو بنیادی حق سے محروم کرنا ہے ، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ انداز میں اپنی سیاسی سرگرمیاں کو جاری رکھنے اور ان جماعتوں کے قائدین کو اظہال خیال کرنے سے ہر گزنہ روکا جائے یہ ایوان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی لاہور سے فیصل آباد روانگی کے موقع پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی گرفتاری کی پر زور مذمت کرتا ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ فوری بندکیا جائے اور ان کے خلاف بنائے گئے بے بنیاد مقدمات ختم کئے جائیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات