مرکنٹائل ایکس چینج میں 19.4ارب روپے کے سودے

پیر 22 جولائی 2019 22:50

مرکنٹائل ایکس چینج میں 19.4ارب روپے کے سودے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,075 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 19.4ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 25,796 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 8.874 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 4.003 ارب روپی, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 2.253 ارب روپی, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.780 ارب روپی, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.135 ارب روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 578.523 ملین روپی, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 528.344 ملین روپی, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 211.627 ملین روپی, پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 48.252 ملین روپی, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 27.857 ملین روپی, کاپر کے سودوں کی مالیت 20.363 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.632 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 25 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21.610 ملین روپے اور گندم کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8.209 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :