انکوائری/تفتیشی افسران کی صلاحیت بڑھانے کے لیے خصوصی ٹرینگ کا انعقاد
منگل 23 جولائی 2019 15:20
(جاری ہے)
آج ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن، سرگودھا کے میٹنگ روم میں خصوصی ٹریننگ/ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میںریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد شہباز حسین شاہ سمیت اینٹی کرپشن سرگودھا ڈویژن کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز، تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرزاور سرکل آفسران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کو دو حصوں میں تقسم کیا گیا تھا پہلا حصہ اینٹی کرپشن لاء اور طریقہ کار کے متعلق تھا جس میں ڈائریکٹر لیگل اینٹی کرپشن پنجاب نے تمام قانونی پہلووں سے آگاہ کیا اور دوسرے حصے میں ڈائریکٹر(ریسرچ ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) اینٹی کرپشن پنجاب نے تفتیش، تفتیش کرنے کا طریقہ کار کے متعلق مکمل بریفنگ دی۔ ٹریننگ کے دوران سوالات و جوابا ت کا سیشن بھی کیا گیا جس میں شرکا نے سوالات کر کے جوابات حاصل کیے۔آخر میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے تمام شرکاکا شکرایہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس یہ ٹریننگ اینٹی کرپشن سرگودھا کے افسران کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو گی۔جس سے اینٹی کرپشن کے افسران کی تفتیشی و قانونی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور جس سے تفتیش /انکوائری اور قانونی رائے کے میعار میں بہت فائدہ ہو گا۔ آخر میں ٹریننگ کے شرکا میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.