Live Updates

کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت درخت لگوا نے کاسلسلہ جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر مریم خاں

منگل 23 جولائی 2019 20:22

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور پاکستانی شہریوں کے محفو ظ مستقبل کے لئے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ملک بھرمیںدرخت لگوا نے کاسلسلہ جاری کروایااس سے آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل اور صحت مند ماحول کی راہ ہموار ہوگئی ہر فرد نے انفرادی اور اجتماعی طور پر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں حصہ لیکرپودے لگائے ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھائی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ بار اوکاڑہ میں کلین اینڈ گرین اور مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ عمر مقبول ،چیف آفیسر بلدیہ افتخار فدا میر ، ایس ڈی او فاریسٹ افتخار احمد جنجوعہ، صدر بار ایسوسی ایشن رائے عبد الغفور ،جنرل سیکر یٹری بار چوہدری ریاض احمد ،وکلاء اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کلین ایند گرین مہم اور مون سون شجر کاری مہم کے تحت فائیکس کا پودا لگایا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہے لیکن ہمارے خطے میں درختوں کی کمی کی وجہ سے ہمیں یہ تبدیلیاں شدت سے محسوس ہو رہی ہیں ہمیں بدلتے ہوئے شدید موسموں کا سامنا کرنے اور اس خطے کو شدید موسموں سے بچانے کے لئے شجر کاری مہم کو پوری شدومد سے جاری رکھنا ہے نئے پودے لگانے ہیں اور پہلے سے موجود پودوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کرنا ہے خصوصاًً طالبعلموں ،صحافیوں ،وکلاء ،سیاستدانوں تاجروں ،والدین اور معاشرہ کے صاحبرائے لو گوں نے جس انداز اورذمہ داری سے شجر کاری مہم کو ضلع کی سطح پر کامیاب بنایا ہے وہ لائق تحسین ہیں ۔

انہوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں وکلاء برادری کی بھر پور شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل جل کر وطن عزیز کو سنوارنا ہے اور جنگلات کی کمی کو پورا کرنا ہے ۔اس موقع پر صدر بار رائے عبدالغفور اور سیکر یٹری بار ایسوسی چوہدری ریاض احمد نے بھی خطاب کیا اور کلین اینڈ گرین مہم میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات