جمعیت علماء اسلام (ف)نے آئندہ پانچ سالہ کے لیے مرکزی مجلس عاملہ کااعلان کردیا

بدھ 24 جولائی 2019 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام (ف)نے آئندہ پانچ سالہ کے لیے مرکزی مجلس عاملہ کااعلان کردیا ،حافظ حسین احمدسیکرٹری اطلاعات ،اکرم درانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،شمس الرحمن شمسی ناظم مالیات ،عبدالرزاق لاکھوسالارنامزد،سات جولائی کوہونے والے جماعتی ا نتخابات میںمولانافضل الرحمن امیراورمولاناعبدالغفورحیدری سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے جمعیت علماء اسلام کے امیراورسیکرٹری جنرل نے جماعتی دستوراورمشاورت کے بعد پانچ سال کے لیے مجلس عاملہ کے ناموں کااعلان کیا ہے جس کے مطابق مولاناصاحبزادہ خلیل احمدخانقاہ سراجیہ سرپرست اعلی ،ممبرقومی اسمبلی مولاناقمرالدین سرپرست ،مولاناعصمت اللہ سرپرست دوم ،مولاناابوالفتح محمدیوسف رحیم یارخان نائب امیراول ،مولاناغلام قادربلوچستان نائب امیردوم ،مولاناعبدالقیوم ہالیجوی سکھرسندہ نائب امیرسوم ،مولانافضل علی حقانی صوابی کے پی کے نائب امیرچہارم نامزدکیے گئے ہیں جبکہ چارڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی نامزدکیے گئے ہیں جن میں اکرم خان درانی بنوں کے پی کے ،محمدفضل آغاکوئٹہ ،مولانامحمدامجدخان لاہور،محمداسلم غوری کراچی شامل ہیں حافظ حسین احمدسیکرٹری اطلاعات ،اکرم درانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،شمس الرحمن شمسی ناظم مالیات ،عبدالرزاق لاکھوسالارنامزدکیے گئے ہیں۔