ڈینگی کے تدارک باری غفلت کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

منگل 30 جولائی 2019 17:33

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ ڈینگی کے تدارک باریغفلت کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈینگی وغیرہ کے خلاف سیمینار اور آگاہی واک چاردیواری میں ہرگز قابل قبول نہیں ہے،اس سلسلہ میں سول سوسائیٹی کے نمائندوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور کارکردگی کاغذوں کی بنائے عملی طور پر نظر آنی چائیے۔

انہوں نے اپنے آفس میںڈینگی کے سدباب سے متعلق اجلاس میں موجود مختلف محکموں افسران سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈینگی کے خلاف سرکاری محکموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے چنانچہ ڈینگی کے سیمینار وسیع انداز میں منعقد کروائے جائیں تاکہ ڈینگی کے خلاف شعور اور آگاہی حقیقی معنوں میں اجاگر ہوسکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ بہاولنگر ڈاکٹر وسیم احمد نے بتایا کہ ضلع و تحصیل ہسپتالوں میں ڈینگی کائونٹر فعال ہیںاور ضلع میں 1613ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے جس پر ہفتہ وار کوریج کا عمل کیا جاتا ہے کیونکہ ڈینگی کا لائف سائیکل ایک ہفتہ پر محیط ہوتا ہے۔

2015سے اب تک 5سال کے عرصہ میں ڈینگی کے ضلع میں 11کیسز تصدیق ہوئے ہیں۔اجلاس میںمحکمہ صحت ،تعلیم،لائیوسٹاک،زراعت ،ماحولیات،لوکل گورنمنٹ،پولیس،محکمہ مال کے افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :