راولپنڈی کے تین بڑے ہسپتالوں میں 3 ہفتوں کے دوران ڈینگی بخار کے 13 مریض رجسٹرڈ ہوئے ، رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 25 ہو گئی

بدھ 31 جولائی 2019 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2019ء) راولپنڈی کے تین بڑے ہسپتالوں میں گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ڈینگی بخار کے 13 مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی بخار کے مزید 2 مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں جبکہ بے نظیر بھٹو ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کوئی نیا ڈینگی بخار کا مریض علاج کے لئے نہیں لایا گیا۔

ابھی تک ہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی بخار کے 14 مریض زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ ڈی ایچ کیو میں رواں سال 11 ڈینگی بخار کے مریض رجسٹرڈ ہوئے ۔ علاوہ ازیں ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی بخار سے بچائو کے لئے تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔ ڈینگی بخار کے دوران مسوڑھوں سے خون آنا، ناک سے خون آنا، جگر کا بڑھ جانا ، بلڈ پریشر میں کمی ہو تو ایسی حالت میں فوراً مریض کو ہسپتال منتقل کرکے علاج کرانا چاہیے۔ ڈینگی بخار کے باعث ہونے والی اموات کی شرح 5 سے 30 فیصد ہے جس کا شکار نومولود اور ایک سال سے کم عمر کے بچے ہوتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابھی ڈینیگی بخار سے راولپنڈی، اسلام آباد میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :