Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو ٹیلی فون ،

دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا وزیراعظم نے رمضان المبارک کے دوران 700 پاکستانیوں کی رہائی ، ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کے مسئلہ پر پاکستان کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا

بدھ 31 جولائی 2019 19:34

وزیراعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو ٹیلی فون کیا اور دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے یو اے ای کی ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات اور قریبی دوطرفہ تعاون کو پاکستان کی طرف سے دی جانے والی اہمیت کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے رمضان المبارک کے دوران 700 پاکستانیوں کی رہائی پر یو اے ای کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کے مسئلہ پر بھی پاکستان کی حمایت کرنے پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے تمام شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے علاقائی اور کثیر الجہتی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات