فالج کے خطرہ سے بچنے کیلئے ہفتہ میں 5بار مناسب مقدار میں مچھلی کا گوشت استعمال کرنا چاہیے، ماہرین آبی حیات

جمعرات 1 اگست 2019 15:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2019ء) ماہی پروری کے ماہرین آبی حیات نے کہا ہے کہ مچھلی کا گوشت ہیموگلوبن میں اضافہ اور کولیسٹرول میں کمی کا اہم ذریعہ ہے لہٰذا لو گ توانائی کے خزانہ کی حیثیت سے مچھلی کے گوشت کو ترجیح دیں جو انسان کو ڈپریشن سے بھی نجات دلاتا ہے اور حالیہ تحقیق کے دوران خون میں ہیموگلوبن میں اضافہ اور کولیسٹرول میں نمایاں کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث مچھلی کے گوشت کی اہمیت و افادیت میں مزید اضافہ ہو گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ حالیہ تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ اگر مہینہ میں 5بار مناسب مقدار میں مچھلی کا گوشت استعمال کر لیا جائے تو خواتین میں بالخصوص اور مردوں میں بالعموم فالج کا خطرہ نہیں رہتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ دماغی محنت کرنے والے افراد کیلئے مچھلی کا گوشت انتہائی عمدہ غذا ہے کیونکہ اس میں پائے جانے والے 3فیٹی ایسڈز ذہنی امراض کی روک تھام میں انتہائی معاون ثابت ہوتے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ مچھلی کے گوشت سے دماغ کو تقویت ملتی ہے جس سے ڈپریشن کا بھی خاتمہ یقینی ہوتاہے جبکہ مچھلی کا گوشت دل کی دھڑکن کو معتدل رکھتا ہے اور یہ کینسر کی بعض اقسام سمیت پیٹ کے ورم سے متعلقہ بیماریوں کے خاتمہ میں بھی انتہائی معاون ثابت ہواہے۔