پاک قطر فیملی تکافل کی بہادرباد میں نئی شاخ کا افتتاح

جمعرات 1 اگست 2019 19:51

پاک قطر فیملی تکافل کی بہادرباد میں نئی شاخ کا افتتاح
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2019ء) پاک قطر فیملی تکافل نے حال ہی بہادر آباد میں نئی شاخ کا افتتاح کیا ہے۔ نئی برانچ کا افتتاح پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمد منہاس نے کیا۔ اس موقع پر کمپنی کی سینئر ٹیم بھی موجود تھی۔نئی برانچ بہادر آباد اور قریبی علاقوں کے صارفین کوتکافل کی وسیع خدمات فراہم کرے گی۔

اس موقع پرکمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیّد نے کہاکہ نئی شاخ کا افتتاح کرکے انہیں خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے پاک قطرتکافل کی ریجنل ٹیم کی پاکستان میں تکافل کے فروغ کیلئے جانے والی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ناصر علی سیّد نے کہاکہ پاک قطر تکافل پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑے تکافل کمپنی ہے جو پاکستان اور پاکستان میں تکافل کی ترقی کیلئے پرُ عزم ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمد منہاس نے کہاکہ بہادر باد برانچ کا مقصد پاک قطر تکافل کے شرکاء کو تکافل کی مکمل خدمات فراہم کرناہے۔ یہ برانچ پاک قطر فیملی تکافل کے عزم ہر شہری کو تکافل کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کااعادہ ہے۔ برانچ تکافل کے شرکاء کیلئے ون اسٹا پ شاپ ہے اور انہیں امید ہے کہ اس برانچ کے ذریعے ان کے ممبرز کے تجربے میں مزید اضافہ ہوگا۔

پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل انڈسٹری میں سب سے زیادہ 13بلین روپے سے زائد ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کا ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے۔یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔ کمپنی کے شیئرہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی، قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک اور مصرف الرّیان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :