سرگودھا چیمبر انتخابات میں فائونڈر گروپ نے امیدوار میدان میں لانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی

منگل 6 اگست 2019 15:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2019ء) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ ماہ کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات میں فائونڈر گروپ نے اپنے امیدوار میدان میں لانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور انشاء اللہ ان انتخابات میں فائونڈر گروپ ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سینئر وائس پریزیڈنٹ عامر عطاء باجوہ، سرگودھا چیمبر کے سابق صدر مظہر احمد ملک، خواجہ عابد رفیق، سینئر وائس پریزیڈنٹ سعد اللہ وڑائچ نے صدر انجمن ِتاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن سے انتخابات کے حوالہ سے مشاورت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شفیق الرحمن نے کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں پر متعدد گروپ وجود میں آئے مگر وقت کیساتھ وہ ختم ہوتے گئے اب بھی کچھ لوگ اپنے مفادات کی خاطر فائونڈر گروپ کے مدِ مقابل آئے ہیں اللہ کے فضل اور فائونڈ گروپ کے دوستوں کی معاونت سے انہیں ہمیشہ کی طرح شکست کا سامنا کرنا پڑیگا ۔

(جاری ہے)

شفیق الرحمن نے کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سہرا فائونڈر گروپ کے سر ہے اور انشاء اللہ چیمبر کے ممبران فائونڈر گروپ پر اعتماد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :