فرنس آئل کی فروخت میں 43، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 17فیصد کمی

جنوری تا جولائی کے دوران پٹرول کی فروخت میں تین فیصداضافہ ہوا،او سی اے سی

جمعرات 8 اگست 2019 17:44

فرنس آئل کی فروخت میں 43، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 17فیصد کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) رواں سال کے پہلے سات ماہ جنوری تا جولائی کے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 43 فیصد جب کہ ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 17 فیصد کی کمی ہوئی ہے ،تاہم اس دوران پٹرول کی فروخت میں 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی (او سی اے سی)کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا جولائی کے دوران فرنس آئل کی فروخت 18 لاکھ 58 ہزار ٹن تک کم ہو گئی جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں فروخت کا حجم 32 لاکھ 32 ہزار ٹن رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 17 فیصد کی کمی سے 48 لاکھ 90 ہزار ٹن کے مقابلے میں 40 لاکھ 46 ہزار ٹن تک کم ہو گئی۔فروخت کے حجم میں 8لاکھ 44 ہزار ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران پٹرول کی فروخت میں 3 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ پٹرول کی فروخت جنوری تا جولائی 2018 کے دوران 42 لاکھ 32 ہزار ٹن رہی تھی جو رواں سال 43 لاکھ 42 ہزار ٹن تک بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :