بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالر کااضافہ

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید550روپے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جمعرات 8 اگست 2019 21:15

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالر کااضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالر کااضافہ ، جس کے نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید550روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1495ڈالرسے بڑھ کر1500ڈالر ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں550روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں472روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت86250روپے سے بڑھ کر86800روپے اوردس گرام سونے کی قیمت73945روپے سے بڑھ کر74417روپے ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا ،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1100.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت943.00روپے پرمستحکم رہی۔