Live Updates

کلین کراچی مہم مکمل ہونے تک نہیں رکیں گے، وفاقی وزیر علی زیدی

ہفتہ 10 اگست 2019 14:24

کلین کراچی مہم مکمل ہونے تک نہیں رکیں گے، وفاقی وزیر علی زیدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کلین کراچی مہم مکمل ہونے تک نہیں رکیں گے۔وفاقی وزیر برائے بحری اٴْمور علی حیدر زیدی نے این اے 254 یو سی 26 شفیق موڑ کے ایک نالے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو صاف کرو مہم جاری ہے ، پانچ روزقبل یہ نالہ کچرے سے بھرا ہوا تھا، اب اس کی حالت سب کے سامنے ہے، ہم نے اس کی صفائی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

علی زیدی نے سندھ گورنمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام سندھ حکومت نہیں بلکہ وزیرِ اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت اور کلین کراچی مہم کے اعلان کے بعد کیا جا رہا ہے ، سندھ حکومت نے ہمیشہ اوپر اوپر سے کچرا اٴْٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نالے کی صفائی اند ر گہرائی تک کر رہے ہیں اور کچرا ساتھ ہی ساتھ اٴْٹھایا بھی جا رہا ہے، سندھ حکومت نالوں کی صفائی کے بعد کچرا نہیں اٴْٹھاتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات