اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی ، مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا

ہفتہ 10 اگست 2019 14:24

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ 70 کلومیٹر زیر زمین آیا اس سے قبل صبح ہی 4.5 شدت کا زلزلہ بھی آیا تھا،دو روز قبل بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 222 کلو میٹر تھی۔