تنزانیہ میں آئل ٹینکر کا زور دار دھماکہ ،57 افراد ہلاک،65زخمی ہوگئے

ؔدھماکا زوردار تھا جس میں اب تک 57 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر تیل جمع کر رہے تھے، پولیس چیف ًہم موروگورو میں آئل ٹینکر کے واقعے پر افسردہ ہیں جس میں کئی افراد جھلس کر ہلاک ہوئے، حکومتی ترجمان

ہفتہ 10 اگست 2019 21:58

تنزانیہ میں آئل ٹینکر کا زور دار دھماکہ ،57 افراد ہلاک،65زخمی ہوگئے
دارالسلام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء) مشرقی افریقی ملک تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام میں حادثے کے بعد آئل ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک ہوگئے۔ علاقائی پولیس چیف وِلبروڈ مافٴْنگوا نے صحافیوں کو بتایا کہ 'دھماکا زوردار تھا جس میں اب تک 57 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر تیل جمع کر رہے تھے۔' دھماکے کے بعد ٹینکر سے بہنے والے تیل میں آگ لگ گئی اور لوگوں کے تیل جمع کرنے کی وجہ سے زیادہ اموات ہوئیں۔

(جاری ہے)

تنزانیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے 'ٹی بی سی طائفا' کا کہنا تھا کہ واقعے میں 65 افراد زخمی بھی ہوئے۔واقعے کے عینی شاہد نے بتایا کہ کہ 'یہاں صورتحال بہت خراب ہے، واقعے میں کئی افراد ہلاک ہوئے جن میں متعدد وہ لوگ بھی ہیں جو تیل جمع نہیں کر رہے تھے لیکن مصروف علاقہ ہونے کی وجہ سے دھماکے اور آگ کی زد میں آگئے۔'ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد جائے وقوع سے آگ کے بلند شعلے ابھر رہے تھے اور ریسکیو اہلکاروں کو بھی مشکلات درپیش تھیں، جبکہ میں نے 65 سے 70 کو بچاتے ہوئے دیکھا کیونکہ یہاں آگ تیزی سے پھیل رہی تھی۔'حکومتی ترجمان حسان عباسی نے ٹوئٹر پر کہا کہ 'ہم موروگورو میں آئل ٹینکر کے واقعے پر افسردہ ہیں جس میں کئی افراد جھلس کر ہلاک ہوئے۔'

متعلقہ عنوان :