خیبرپختونخوا میں یوم آزادی آج روایتی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا

منگل 13 اگست 2019 18:45

پشاور۔13اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) ملک کے باقی حصوں کی طرح وطن عزیز پاکستان کا 72واں یوم آزادی خیبرپختونخوا میں بھی 14اگست 2019 بروز بدھ کو روایتی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔صوبے کی تمام بڑی بڑی سرکاری اور نجی عمارتوں اور بڑے پارکوں میں صبح 9 بجے قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت پشاور میں صبح کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی،یہ بات قابل ذکر ہے کہ پورے ملک میں 8 اگست سے 14 اگست 2019 تک ایک ہفتے کیلئے آزادی کی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاجبکہ شہر میں اہم عمارتوں پر چراغا کر نے کے انتظامات بھی شروع ہو چکے ہیں اورپاکستانی جھنڈوں سے سجائی گئی دکانوں پر گہما گہمی شروع ہے تاہم عید الضحی کیوجہ جوش خروش میں کمی دیکھنی میں آ رہی ہے۔