متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کیے جائیں، کینیڈا

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال اور کشمیریوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش ہے، کینیڈین وزیر خارجہ

بدھ 14 اگست 2019 11:51

متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کیے جائیں، کینیڈا
اوتاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2019ء) کینیڈین حکومت نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ با معنی مذاکرات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کشمیر میں ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہا ہے کینیڈا کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورت حال، وادی کی قیادت سمیت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، تمام فریقین ایل او سی اور خطے میں امن برقرار رکھیں۔