سرکاری امدادی پروگراموں سے فائدہ اٹھانے والوں کو گرین کارڈ نہیں ملے گا

بدھ 14 اگست 2019 11:55

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) امریکی امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کے اعلان کے مطابق سرکاری امدادی پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کو گرین کارڈ نہیں دیا جائے گا۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پالیسی گزشتہ روز فیڈرل رجسٹرز ویب سائٹ پر شائع ہوئی ہے جو دو مہینوں میں نافذ ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اس پالیسی میں امریکہ میں مستقل سکونت یعنی گرین گارڈ اور شہریت حاصل کرنے کے لیے نئے معیارات مقرر کیے گئے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ ان تارکین وطن کی تعداد محدود کرنا چاہتی ہے جو امریکی ٹیکس گزاروں کے فراہم کردہ فنڈز کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے افراد کا تعلق وسطی امریکی ملکوں سے ہوتا ہے جو سرحد عبور کر کے امریکہ میں داخل ہو جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے کہ ان لوگوں کی بجائے ایسے افراد کو امریکہ کی امیگریشن دینے کی حوصلہ افزائی کی جائے جو اعلیٰ مہارتیں رکھتے ہیں اور صاحب حیثیت ہیں۔