گوگل نے پاکستان کے 73 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ دیا

ڈوڈل پر پشاور کا تاریخی مقام خیبر پاس ڈیزائن کیا گیا ،پاکستان کا پرچم لہراتا ہوا دکھایا ،نیچے سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے، رپورٹ

بدھ 14 اگست 2019 14:25

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2019ء) مقبول سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے 73 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ دیا۔

(جاری ہے)

ڈوڈل پر اس بار پشاور کا تاریخی مقام خیبر پاس ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں پاکستان کا پرچم لہراتا ہوا دکھایا ہے جبکہ نیچے سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے۔سبز رنگ کے ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو پاکستان کی تاریخ بیان کرنے والے لنکس فراہم کیے گئے ہیں اس کے ساتھ ملی نغمے اور یوم آزادی کے دن سے متعلق دیگر خبروں کے لنکس بھی موجود ہیں۔اس خصوصی ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور میل میں شیئر کیا جاسکتا ہے جس کا آپشن دائیں جانب نمایاں تھا۔