پاکستان کا یومِ آزادی، ترکی کے دارلحکومت انقرا کی جناح روڈ پر ’اطاکلے ٹاور‘ بھی پاکستانی جھنڈے کے سبز اور سفید رنگوں میں نہا گیا

اطاکلے ٹاور پہ پاک ترک دوستی زبدہ آباد اور 73ویں سالگرہ کی مبارکباد کے نعرے بھی لکھ دیے گئے، تصاویر وائرل ہو گئیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 14 اگست 2019 19:58

پاکستان کا یومِ آزادی، ترکی کے دارلحکومت انقرا کی جناح روڈ پر ’اطاکلے ..
انقرا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اگست 2019ء) پاکستان کا یومِ آزادی، انقرا کا ’عطاکلے ٹاور‘ بھی پاکستانی جھنڈے کے سبز اور سفید رنگوں میں نہا گیا۔ اطاکلے تاور پہ پاک ترک دوستی زبدہ آباد اور 73ویں سالگرہ کی مبارکباد کے نعرے بھی لکھ دیے گئے۔پاکستان اور ترکی دیرینہ دوست ہیں اور آج 14اگست کو پاکستان کے یومِ آزادی کے موقعہ پر ترکی کے لند ترین ٹاور اطاکلے کو سبز اور سفید روشنیوں سے سجا دیا گیا اس کے علاوہ ٹاور پہ روشنیوں کی مدد سے پاک ترک دوستی زندہ آباد اور پاکستان کی 73ویں سالگرہ کی مبارکباد کے نعرے بھی لکھ دیے گئے۔

اطاکلے ٹاور انقرہ میں جناح روڈ پر واقعہ ہے اور اس کی اونچائی 125فٹ ہے اور یہ انورہ کی سب سے اونچی عمارت ہے اور اب اس پہ پاکستان کے جھنڈے کے رنگ بکھر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

 


 
اطاکلے ٹاور
اطاکلے ٹاور
 
اطاکلے ٹاور
اطاکلے ٹاور
 دوسری جانب پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر کے معروف سرچ انجن گوگل نے ڈوڈل متعارف کروا دیا ہے۔

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل بھی جشن آزادی کے رنگوں میں رنگ گیا ۔ پاکستانیوں کو جشن آزادی کا تحفہ دینے کے لیے عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل بھی پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کی خوشیاں منا رہا ہے۔ 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے ایک ڈوڈل متعارف کروادیا ہے، جو پاکستانیوں کے لیے جشن آزادی کا خاص تحفہ ہے۔ گوگل نے پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دینے کے لیے ڈوڈل میں خیبر پاس نمایاں ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کےیوم آزادی کے موقع پر گوگل ڈوڈل کے ذریعے ہی خراج تحسین پیش کرتا آیا ہے۔