آل پاکستان نان با ئی ایسوسی ایشن راولپنڈی نے روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

روغنی نان اور پراٹھہ 25روپے ،کلچہ 15روپے ، سادہ نان 12روپے اور روٹی 10روپے میں فروخت ہو گی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی فوری کارروائی ،مہنگی روٹی فروخت کرنے پر3نان بائیوں کو جیل بھجوا دیا

بدھ 14 اگست 2019 20:10

آل پاکستان نان با ئی ایسوسی ایشن راولپنڈی نے روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2019ء) آل پاکستان نان با ئی ایسوسی ایشن راولپنڈی نے روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا نئی لاگو ہونے والی قیمتوں کے تحت روغنی نان اور پراٹھہ 25روپے ،کلچہ (تل والا نان)15روپے ، سادہ نان 12روپے اور روٹی 10روپے میں فروخت ہو گی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ حافظ محمد عمران نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مہنگی روٹی فروخت کرنے پر3نان بائیوں کو جیل بھجوا دیا جبکہ ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود روٹی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور نان بائیوں کی پکڑ دھکڑ پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے شٹر ڈائون ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے بدھ کے روز جھنڈا چیچی کے علاقے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ حافظ محمد عمران نے کاروائی کرتے ہوئے مہنگی روٹی کی فروخت پر3نان بائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیاجس پر آل پاکستان نان با ئی ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرمحمدشفیق قریشی اورجنرل سیکرٹری خورشید قریشی نے نان بائیوں کاہنگامی اجلاس طلب کر لیاا س موقع پر جہانزیب عباسی، سرفراز عباسی ،چیئرمین ریاض قریشی، گل خان،محمود احمد قریشی ،گل دالی خان، الطاف قریشی سردار مشتاق اور دیگر بھی موجود تھے شفیق قریشی نے کہا کہ نان اور روٹی میں استعمال ہونے والافائن آٹا ،میدہ آٹا،عام آٹا اور دیگرتمام اشیاجو نانبائی کے کام میں استعمال ہو تی ہیں 100 فیصد مہنگی ہو چکی ہیںہم نے انتظامیہ پر واضح کیا تھا کہ اسلام آباد میں ایک ماہ قبل نان روٹی کی قیمت بڑھ گئی ہے جبکہ پنجاب میں بھی روٹی کے ریٹ بڑھ گئے ہیں لیکن راولپنڈی کی انتظامیہ اس مسئلہ پر خاموش ہے ہم نے عید الاضحی سے روٹی 10روپے اور نان 12روپے کر دیا ہے اس کے با وجود انتظامیہ نے تندور والوں کو تنگ کیا جمعہ کے روز اپنا لائحہ عمل دیں گے اور احتجاج اور شٹر ڈائون کی کال دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں مختلف حربوں سے تنگ کیا جا ریا ہے 3 تندور والوں کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کینٹ انتظامیہ کو باور کراتے ہیں کہ یونین نے ضلعی ا نتظامیہ کو گزشہ 2 ماہ سے باور کرایا تھا کہ میدہ اور فائن کے ریٹ بڑھ چکے ہیں اب پرانے ریٹ پر فروخت نہیں کرسکتے اس طرح جیل بھیجوانا کسی صورت جائز نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان تین تندور والو کو رہا کیا جائے ورنہ احتجاجی مظاہرے اور شٹر ڈائون پر مجبور ہوں گے۔