نوشہرہ ورکاں، بچوں کی معمولی لڑائی پر بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالے کو شدید زخمی کردیا

جمعرات 15 اگست 2019 15:35

نوشہرہ ورکاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) نواحی گاؤں بیگ پورمیں بچوں کی معمولی لڑائی پر بہنوئی نے فائرنگ کرکے سالے کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

فاروق آباد کا رہائشی عمر نامی شخص بیگ پور میں اپنے سسرال آیا تھا کہ بچوں کی معمولی لڑائی پر فائرنگ کرکے سالے مصطفیٰ کو شدید زخمی کردیا۔ فرار ہونے پر اہل علاقہ نے پکڑنے کی کو شش کی جس پر عمر نے مزید فائرنگ کرکے اورنگزیب نامی شخص کو بھی زخمی کردیا تاہم اہل علاقہ نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیا، مصطفیٰ کو تشویش ناک حالت میں گوجرانوالہ ہسپتال داخل کرادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :