12000 کیلوریز کے اس برگر کو کھاکر مرنے والے کی قبر پر کتبہ لگانے کے اخراجات پب برداشت کرے گا
امین اکبر جمعرات 15 اگست 2019 23:48
اس سال کی ابتدا میں ڈرہم کاؤنٹی برطانیہ کے جارج پب اینڈ گرِل کو آتشزدگی کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ اسے حال ہی میں دوبارہ کھولا گیا ہے۔اس پب نے دوبارہ کاروبار شروع کرتے ہی ایک دھماکے دار برگر چیلنج شروع کیا گیا۔ اس چیلنج کو بگ بین نمبر 10 (Big Ben Number 10) کا نام دیا گیا ہے۔اس چیلنج میں گاہکوں کو 28.95 پاؤنڈ میں ایک ایسا برگر دیا جائے گا جو 10 برگر کے برابر ہوگا۔
اس ایک برگر میں ہی دس برگر جتنا پنیر اور بھنا ہوا گوشت ہوگا۔ برگر کے ساتھ گاہکوں کو فرائیز بھی پیش کی جائیں گی۔ اس برگر کا وزن 1.5 کلوگرام ہے اور یہ 12000 کیلوریز پر مشتمل ہے۔ یعنی یہ ایک عام انسان کو یومیہ درکار کیلوریز سے 5 گنا زیادہ کیلوریز کا حامل ہے۔جارج پب اینڈ گرل کے مطابق اگر کوئی گاہک چاہے تو اضافی رقم کے عوض برگر میں مزید گوشت اور پنیر ڈلوا سکتا ہے۔(جاری ہے)
اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس برگر کو کھا کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے تو آپ ٹھیک سوچ رہے ہیں۔ اس پب کے مالک کریگ ہارکر کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اس برگر کو کھا کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تو اُن کا پب ہرجانے میں 500 پاؤنڈ ادا کرے گا۔ یہ ادائیگی نقد نہیں ہوگی بلکہ اس رقم سے مرنے والے کی قبر پر کتبہ نصب کیا جائے گا۔
برگر کھانے کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کائل گبسن پہلے ہی اس چیلنج میں حصہ لےچکے ہیں۔ انہوں نے اس پورے برگر کو 21 منٹ اور 56 سیکنڈ میں کھایاتھا۔برگر کھانے کے بعد کائل نے بتایا کہ یہ اُن کا آج تک کھایا ہوا بہترین برگر تھا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.